the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ



جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ملکوں کے لیڈروں کا سربراہ اجلاس اگلے ہفتے کے دوران طلب کرے۔ میرکل نے واضح کیا کہ اِس سمٹ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے بحران کا ایک مشترکہ حل تلاش کیا جائے۔ میرکل نے یورپی یونین کی سمٹ کا مطالبہ برلن



میں اپنے آسٹرین ہم منصب ویرنر فے مان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ میرکل کے مطابق اِس وقت ایک انتہائی مشکل صورت حال اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے اور مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں۔جرمن چانسلر کے مطابق یورپی یونین کے صدر کو ٹیلی فون پر سمٹ بلانے کے مطالبے بارے آگاہ کیا گیا۔ اِس سربراہ اجلاس کے مطالبے میں سلوواکیہ بھی شامل ہو گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.